11 اکتوبر 2025 - 18:36
اسرائیلی فوج نے غزہ سے انخلا کا پہلا عمل مکمل کرلیا

غزہ سے انخلا کا عمل مکمل کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشی اسرائیلی فوجی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی ایلچی وٹکوف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 72 گھنٹے کا وقت شروع ہو گیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سے انخلا کا پہلا عمل مکمل کرلیا

اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے رہائشی اسرائیلی فوجی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر قائم رہیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، حماس آج سے دو سال پہلے والی حماس نہیں رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha